فلپائنی صدرنے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل کو نسل کشی قرار دیدیا
منیلا(آئی این پی)فلپائن کے صدر روڈریگو ڈویٹرٹے نے میانمار میں روہنگیامسلمانوں کے قتل کو نسل کشی قرار دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر روڈریگو ڈویٹرٹے نے منیلا میں ایک اجتماع سے خطاب میں کہا کہ اس مسلم کمیونٹی کو اپنے ملک میں پناہ دینے کے لیے تیار ہیں۔ اس تناطر میں انہوں نے یورپی رہنما¶ں پر زور دیا وہ بھی ان مہاجرین کو اپنے اپنے ممالک میں پناہ دیں۔ ڈویٹرٹے نے مزید کہا افسوس ہے عالمی برادری یہ بحران ختم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ میانمار میں اس تشدد کے باعث سات لاکھ روہنگیا بنگلہ دیش مہاجرت پر مجبور ہو چکے ہیں۔
صدر فلپائن