سرکاری عہدوں سے دہری شہریت کے حاملین کوہٹایا جائے: الطاف شکور
کراچی(نیوز رپورٹر ) پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے کہا ہے کہ دہری شہریت کے حامل سرکاری ملازمین کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جانا چاہئے۔ حساس عہدوں پر فائز ایسے افسران کی وفاداریاں تقسیم ہوجائیں گی اور وہ آسانی سے پاکستان کے قومی مفادات پر سمجھوتہ کرسکتے ہیں۔پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم چیف جسٹس آف پاکستان کے دہری شہریت جیسے اہم اور سنجیدہ قومی معاملات پر عدالتی کاروائی کا خیرمقدم کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ یہ کام حکومت اور پارلیمنٹ کو سرانجام دینا چاہئے تھا مگرغیرموثر حکومت اور پارلیمنٹ کی مایوس کن کارکردگی پر عدلیہ کو ان مسائل کا ازخود نوٹس لینا پڑتا ہے۔