کے الیکٹر ک کے برطرف ملازمین بحال کئے جائیں: توقیر احمد
کراچی( نیوز رپورٹر) پاک سرزمین لیبر فیڈریشن کے صدر توقیر احمد نے کے الیکٹرک سے ملازمین کی غیر قانونی طورپر برطرف کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملازمین کی دن رات کی محنت سے کے الیکٹرک کا شمار ایک منافع بخش ادارہ میں ہوتا ہے اسکے باوجود مختلف چھوٹی چھوٹی وجوہات کو بہانہ بناکر ملازمین کو مسلسل برطرف کرنا ایک ظالمانہ اقدام ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت خصوصاً وزارت پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کے ملازمین کا معاشی قتل عام رکوائیں۔