پی سی بی کی ٹیم آج میرانشاہ کا دورہ کریگی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیلنٹ نیٹ پروگرام کے تحت پاک آرمی کے تعاون سے پاکستان کرکٹ بورڈ آج نارتھ وزیرستان کا دورہ کرے گی۔ پروگرام کے مطابق بورڈ ممبران پاک آرمی کے ہمراہ فاٹا کے نوجوانوں کے ٹرائلز کے سلسلے میں یونس خان کرکٹ گرائونڈ میرانشاہ کا دورہ کریں گے۔ ٹیم کی سربراہی مشتاق احمد کریں گے جبکہ قومی کرکٹر شاداب خان اور پاک آرمی کے علی ضیا ہمراہ ہونگے۔