انعقاد کے لئے محکمہ کھیل کی کوششیں قابل قدر ہیں، سید محمد ندیم
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) حیدرآباد ڈویژنل ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سید محمد ندیم نے کہا ہے کہ سندھ گیمز کے انعقاد کے لئے محکمہ کھیل کی کوششیں قابل قدر ہیں ،پانچ سال کے تعطل کے بعد گیمز کا انعقاد سندھ کے کھلاڑیوں کے لئے کسی تحفہ سے کم نہیں ہے ،یہ بات انہوں نے جمعہ کو حیدرآباد میں کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر اور سیکریٹری کھیل ڈاکٹر نیاز علی عباسی کی جانب سے سندھ گیمز کے معاملات میں دل چسپی لینا اور صورت حال کو مسلسل مانیٹر کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں اہم شخصیات سندھ گیمز کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں اور گیمز کا کامیاب انعقاد چاہتے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ ڈائرکٹر اسپورٹس شہزاد بھٹی ،مخدوم ارشاد اور دیگر افراد بھی سندھ گیمز کی کامیابی کے لئے کوشاں ہیں جو خوش آئند ہے ان گیمز کی کامیابی کے لئے حیدرآباد ڈویژن بھی محکمہ کھیل کے شانہ بشانہ ہے ،انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے کھلاڑی اس بار سندھ گیمز میں حیران کر دیں گے ۔