آل سبی اسنوکر چیمپئن شپ میں جشن بہاراں مقابلوں کا آغاز
سبی(نامہ نگار)آل سبی اسنوکر چمپیئن شپ 2018جشن بہاراں سبی کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا ،آفیسران کے ٹورنامنٹ کا آفیسر کلب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عباس ملک نے کیا جبکہ سویلین ٹورنامنٹ کا ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال نے شارٹ لگا کرافتتاح کیا،ٹورنامنٹ میں کھلاڑٰوں سمیت سینکڑوں شائقین اسنوکر کلب میں موجود تھے ،آفیسران کے ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ راجہ وقارالزماں کیانی اور افتخارالزماں کیانی کے درمیان کھیلا گیا جسے راجہ وقار الزماں کیانی نے33پوائنٹ کے مقابلہ میں 63پوائنٹس کے ہائی اسکورسے میچ اپنے نام کرلیا ،جبکہ سویلئن ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ میر محراب خان ہاڑہ اور ملک سلطان دہپال کے درمیان کھیلا گیا۔ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میںچیئرمین اسپورٹس کمیٹی راجہ واقرالزماں کیانی،ممبر اسپورٹس کمیٹی و ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حاجی دین محمد مری،ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محمد ایاز داجلی ،میر ریحان ،صدر ٹورنامنٹ میاں محمد یوسف سیکرٹری ٹورنامنٹ جلال بلوچ ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عباس ملک ،ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال نے خطاب میں کہا کہ دیگر کھیلوں کی طرح اسنوکر کا کھیل بھی انسانی جسم و ذہنی نشوونماء کے لئے انتہائی مفید اور اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسنوکر کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے الگ الگ دو ٹورنامنٹ منعقد کرواکر یقینا سنوکر کے کھلاڑیون کو ایک بہترین مواقع فراہم کیئے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ییں وہاں ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں اور کھیلوں کے مثبت مواقعوں سے یقینا ہماری نئی نسل میں مثبت سرگرمیوں کا رحجان بڑھے گا اور منفی سرگرمیوں سے دور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ مثبت سرگرمیوں میں اضافہ ہوسکے۔