خشک دودھ کی قیمتوں سے سی اے پی ہٹایا جائے،الطاف حسین گجر
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر )بلوچستان ڈیری فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر الطاف حسین گجر نے کہاہے کہ ہم نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیراعلی بلوچستان سمیت دیگر اعلی حکام کو دیئے ہیں اگر ہمارے جائز مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو ہم ملک گیر ہڑتال اور اسلام آبا د پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دیں گے ،یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہاکہ خشک دودھ کی امپورٹ پر مکمل پابندی یا5سو فیصد ڈیوٹی ،دودھ کی قیمتوں سے سی اے پی ہٹایا جائے اور قیمتوں کو طلب ورساء کے مطابق کیا جائے ،امپورٹ شدہ ملک اور وے پائوڈر کے استعمال کی انکوائری کرائے جائے کہ یہ کہاں استعمال ہوتی ہے ، انہوں نے کہاکہ محکمہ لائیو اسٹاک کو بحال کیا جائے ۔