چینی کارساز گروپ نے پہلی سہ ماہی میں 8236گاڑیاں برآمد کیں
چانگ چون (آئی این پی/شنہوا)چین کے کارساز ایف اے ڈیبلو گروپ نے سال رواں کی پہلی سہ ماہی میں سمندر پار مارکیٹوں کو 8236تھوک گاڑیوں کی فراہمی کی جو کہ گزشتہ دو سال کی اسی مدت سے زیادہ ہے ، پہلے تین مہینوں کے دوران کمپنی نے 2308کمرشل گاڑیاں اور 5928مسافر گاڑیاں برآمد کی، کمپنی کو روس اور روانڈا سے 50سے زیادہ کاروں کے آرڈر بھی موصول ہوئے ہیں ۔