یورپی یونین کی شمالی کوریا پر نئی پابندیاں:جنوبی کوریا کا 800کلو میٹر تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل کا تجربہ
برسلز، بیجنگ (اے ایف پی+اے پی پی+این این آئی+صباح نیوز+آن لائن) یورپی یونین نے میزائل تجربے کے ردعمل میں شمالی کوریا پر نئی پابندیاں لگا دیں۔ بیان میں کہا گیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی گئی۔ جوہری ہتھیاروں کی تیاری کا پروگرام بند اور عالمی برادری سے مذاکرات کرے۔ فہرست میں 4 افراد کے نام شامل ہیں۔ رسمی ہتھیاروں کی تیاری کیلئے سرمایہ کاری نہیں ہو سکے گی۔ ترجمانچینی وزارت خارجہ نے کہا شمالی کوریا کے میزائل تجربے کا امریکی صدر کی چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات سے کوئی تعلق نہیں۔ ادھر شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کا مشترکہ جنگی پلان چوری کر لیا۔ ادھر امریکہ نے جاپان کو شمالی کوریا کی دھمکیوں کے خلاف تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے۔ وائٹ ہا¶س کے بیان کے مطابق یہ یقین ٹرمپ نے جاپان کے وزیراعظم شینزوایے کو ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران کرائی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اپنی پوری فوجی طاقت کے ساتھ اپنا اور اپنے اتحادیوں کے دفاع کیلئے اپنی صلاحیتیں بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔جنوبی کورےا نے طوےل فاصلے تک مار کرنے والے بےلسٹک مےزائل کا کامےاب تجربہ کےا ہے جو کہ شمالی کورےا کے کسی حصے مےں اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ملکی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ مےں اعلیٰ سطحی حکومتی عہدےداروں کا حوالہ دےتے ہوئے کہا ہے کہ سےﺅل نے 800 کلومےٹر تک مار کرنے والے بےلسٹک مےزائل کا کامےاب تجربہ کےا ہے جو کہ پےانگ ےانگ کے کسی بھی حصے کو نشانہ بنانے کی صلاحےت کا حامل ہے،وزارت دفاع کے ترجمان نے رپورٹ بارے تبصرہ کرنے سے انکار کےا ہے۔