مسلم لیگ قاف نے سات نکاتی پارٹی منشور کا اعلان کردیا، ایس ایم ظفر کہتے ہیں عوام کے احتساب سے پہلے اپنا احتساب خود کریں گے.
لاہورمیں پارٹی اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کے علاوہ ان کا کوئی لیڈر نہیں، قائد اعظم کے وژن کے مطابق پارٹی منشورمرتب کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے سابقہ دور میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے اور اگر ان کو پھر موقع دیا گیا تو وہ ان منصوبوں کو تکمیل تک پہنچائیں گے،انہوں نے کہا کہ جو کہیں گے کرکے دکھائیں گے
اس موقع پر مسلم لیگ قاف کے رہنما ایس ایم ظفر کا کہنا تھا کہ پارٹی منشور کو ملک کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے،دہشتگردی اورانتہا پسندی ان کی سوچ میں شامل نہیں ہے،دہشتگردی کو ختم کرنے کے لیے اقدامات ان کے منشور میں شامل ہیں،،ایس ایم ظفر کا کہنا تھا کہ وہ اقتدارمیں آخر ملک سے کرپشن کو جڑ سے ختم کردیں گے، ،ان کا کہنا تھا کہ عوام نے انکا ساتھ دیا تو وہ ملکی معیشت کی بہتری اورخوشحالی کا سب کو یقین دلاتے ہیں، ان کا کہنا تھا آن لائن تعلیمی نظام کو فروغ دیا جائے گا،تعلیم سب کے لیے ہوگی اور ملک سے جہالت کا خاتمہ کردیا جائے گا،اس موقع پر سینٹر مشاہد حسین نے بھی خطاب کیا.