مخالف قوتیں نواز شریف کا راستہ روکنے کیلئے سرگرم ہو گئیں ہیں: غوث علی شاہ
لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر جسٹس رےٹائرڈ سےد غوث علی شاہ، صوبائی جنرل سےکرٹری سلیم ضیا، سےکرٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے اےک مشترکہ بیان مےں ٹنڈو جام مےں مسلم لیگ(ن) کے ضلعی نائب صدر راﺅ تسلیم راجپوت پر حملے اور مسلم لیگ(ن) کے دفتر مےں توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے رہنما کو زخمی کرنے اور مسلم لیگ(ن) کے دفتر پر حملے مےں ملوث افراد کو بلا تاخیر گرفتار کیا جائے۔ صوبائی جنرل سےکرےٹری سلیم ضیا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی مخالف قوتےں میاں محمد نواز شریف کا راستہ روکنے کے لئے پھر سے سرگرم ہوگئی ہےں۔ سندھ مےں مسلم لیگ(ن) کے کارکنان پر حملے، مسلم لیگ(ن) کے دفاتر مےں توڑ پھوڑ ماضی کے حکمرانوں کے منصو بے کا اےک حصہ ہے لےکن میاں محمد نواز شریف کے چاہنے والے مخالفین کی اشتعال انگےزیوں کا جواب ووٹ کی قوت سے دےں گے۔