گوجرانوالہ: پولیس کا تشدد، قیدیوں کا بخشی خانے میں ہنگامہ، تالے توڑنے کی کوشش
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پولیس ملازمین کے ناروا سلوک پر قےدےوں نے بخشی خانہ کو مےدان جنگ بنا ڈالا۔ ملزمان کی تالے توڑ کر فرار ہونے کی کوشش، ہنگامہ آرائی کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔ سنٹرل جیل گوجرانوالہ سے پولیس نے مقدمہ قتل کے ملزم نوید کو تاریخ پیشی پر جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت سعید گوندل کی عدالت میں پیش کیاجہاں پر ملزم نے واویلہ کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اس پر جیل میں وحشیانہ تشدد کیا گیا تاہم تاریخ پیشی کے بعد پولیس ملازمین ملزم کوعدالت سے لے کر واپسی بخشی خانہ کےلئے روانہ ہوئے تو راستے میں پولیس ملازمین نے ملزم نوید کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جس پر بخشی خانے میں دیگر ملزمان نے بھی پولیس کے رویے کے خلاف شدید نعرہ بازی شروع کر دی۔ ملاقات کے لئے آئے ہوئے ملزمان کے لواحقےن کا بھی پولےس اہلکاروں کے ساتھ شدےد جھگڑا شروع ہوگےا۔ ملزمان کے لواحقےن کو حراست مےں لے کر سول لائن پولےس کے حوالے کر دےا گےا۔