مقبوضہ کشمیر: برطانوی خاتون زیادتی کے بعد قتل، ہالینڈ کا شہری گرفتار
سرینگر ( بی بی سی ) بھارت کے زیراتنظام کشمیر میں پولیس نےبرطانوی خاتون کے مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ چوبیس سالہ برطانوی سیاح سارا ایلزبتھ اپنے ساتھی ریچرڑ کلیپر ڈی وِٹ کے ہمراہ بھارت کے زیرانتظام کشمیر کی سیر پر آئی تھیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ مشہور جھیل ڈل میں، نیو بیوٹی گیلیکسی نامی ہاوس بوٹ میں ہالینڈ کے شہری چالیس سالہ ریچرڑ نے سارا کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اس کے بعد انہیں تیز دھار چاقو سے قتل کر دیا۔ انہیں بعد میں گنڈ کے قریب گرفتار کیا گیا۔ریچرڑ اور ہاو¿س بوٹ کے مالک عبدالرحیم سے پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ سرینگر سے بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق بیس سال میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس میں کسی مغربی شہری نے اپنی کی معشوقہ کو قتل کر ڈالا۔ انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر عبدالغنی نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ خاتون کو اس کے ساتھ ڈی وٹ رچرڈ نے قتل کیا ہے جسے پولیس نے گرفتار کرکے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔