مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) قوت گویائی سے محروم برطانوی مسلمانوں کے ایک وفد نے اشاروں کی زبان میں عمرے کے مناسک ادا کئے۔ 15 خواتین اور 20 مردوں پر مشتمل وفد برطانیہ سے ارض مقدسہ مکہ مکرمہ پنچا تھا جو کہ سب کے سب گونگے ہیں۔ ان سب کو اشاروں کی زبان میں مترجمین کی مدد سے عمرے کے مناسک ادا کرائے گئے۔ برطانوی وفد نے جدہ میں گونگو کے کلب کا بھی دورہ کیا۔ علاوہ ازیں مواد العمار ہولڈنگ کمپنی کے دفتر بھی گئے۔ برطانوی معتمرین نے عمرے انتظامات پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسا کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ سعودی عرب میں گونگوں کی سرپرستی اور نگہداشت اس انداز اور اس درجہ کی جا رہی ہو گی۔ ایک خاتون یہ منظر دیکھ کر آبدیدہ ہو گئیں وہ بیت اللہ کے طواف اور صفا و مروہ سعی کے دوران اشاروں کی زبان میں دعائیں پڑھیں اور قرآن حکیم کی آیات کی تلاوت بھی کی۔ منظر احمد الیاس نے جس کی عمر 18 برس ہے نے مترجمین کو بتایا کہ اس نے اشاروں کی زبان برطانیہ میں سیکھی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024