شاہ محمود قریشی انجمن تاجران المصطفیٰ روڈ کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دینے انکے دفتر پہنچ گئے
ملتان ( نیوز رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا انجمن تاجران المصطفی روڈ بلال چوک تاچونگی نمبر 22کے جمعہ کو ہونیوالے انتخابات میں کامیاب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد دینے ان کے دفتر پہنچ گئے انہوں نے نومنتخب عہدیداروں سرپرست اعلی صنور قریشی ،سرپرست ملک عباس ارائیں،ساملک لطیف ارائیں ،عاصم اعجاز شیخ ،سلیم مقبول ،ساملک صغیر ارائیں ،ساجدنواز کھوکھر ،ملک اسد الرحمن ،عاصم اقبال ایوبی‘ عمر لطیف ارائیں ، طاہر علی شاہ ،چوہدری پرویز اختر، رانا کاشف ،حاجی اللہ ڈتہ ،ملک اختر، جاوید اقبال ،آفتاب نیازی ، مبشر ادریس ، محمد ارشد ، محمد عمران،شیخ طارق ، شیخ محمد عتیق، فرخ قریشی ،ملک فیصل کمبوہ ، آصف مختیار ،عاملہ محمد رضا،حاجی عارف کو الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے حکومت کوشاں ہے ہر ممکن کوشش ہے کہ تاجر برادری کو ریلیف دیں۔