پاک فوج کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ملک مستحکم ہے:نشاط ڈاہا
خانیوال (نامہ نگار)ممبر پنجاب اسمبلی حاجی نشاط احمد خان ڈاہا نے کہا ہے کہ پاک فوج کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ملک مستحکم ہے انہوں نے کہا کہ 6ستمبر1965کو پاک فوج اور پاکستانی عوام نے ایک تاریخی جنگ لڑ کے بھارت کا پاک سر زمین پر قبضے کا منصو بہ چکنا چور کر دیا آج بھی قوم کو 6ستمبر1965کے جذبے کی ضرورت ہے ایم پی اے نشا ط احمد نے کہا کہ جس طرح 6ستمبر1965کودشمن مکار کے مذمو م ارادوں کو ناکام بنا یا گیا اسی طرح کشمیر پر ہندو مکار کے قبضے کے ناپاک عزائم پاکستانی فوج اور عوام کبھی پورے نہیں ہونے دیں گے