نامکمل ریکارڈ‘سرکاری کالجزکے200 سے زائد اساتذہ کی ترقی کے کیسزروک لئے گئے
ملتان(نمائندہ نوائے وقت) سرکاری کالجوں کے 200 سے زائد اساتذہ کہ ترقیوں کے کیس ادھوری اے سی آ رز اور ریکارڈ مکمل نہ ہونے کی بناء پر روک لئے گئے اس سلسلے میں ڈی پی آئی کالجز پنجاب کی جانب سے تمام ڈویژن کے ڈائریکٹوریٹ کالجز کے نام لکھے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خواتین اساتذہ کی اسسٹنٹ پروفیسرز کے عہدوں پر ترقیاں روک دی گئی ہیں، جن اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز مسترد کیے گئے ہیں ان کے ناموں کی تفصیلات ڈائریکٹر کالجز کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ ڈی پی آئی کالجز کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ساتذہ کی اے سی آرز بورڈز اور یونیورسٹی کے امتحانی نتائج کے ریکارڈ سمیت دیگر تمام ضروری تفصیلات ڈی پی آئی کو ارسال کی جائیں۔