ٹریکٹر نے راہ گیر کچل دیا‘ کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں
ملتان ‘ میاں چنوں ‘ محسن وال (کرائم رپورٹر‘ سپیشل رپورٹر‘ نامہ نگار) ٹریفک حادثات میں راہ گیر سمیت 2 جاں بحق ایک زخمی۔تفصیل کے مطابق این ایل سی بائی پاس کے قریب سجان پور کا رہائشی یٰسین پیدل چل رہاتھا کہ نامعلوم تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے بھری طرح زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر خالق حقیقی سے جاملا اور ٹریکٹر ڈرائیور فرار ہوگیا۔میاں چنوں سے نامہ نگار کے مطابق میاں چنوں نیشنل ہائی وے پر سوہنا چوک کے قریب کار کی ٹکر سے نامعلوم نوجوان جان بحق ہو گیا۔موٹروے پولیس نے کار سوار کو تھانہ سٹی کے حوالے کردیا مرحوم کے ورثاء کی تلاش جاری ہے اس وقت لاش ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں میں ہے۔ ملتان سے سپیشل رپورٹر کے مطابق ملتان میں مظفر گڑھ کا رہائشی خورشید اقبال اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر ایم ڈی اے کی جانب جارہاتھا کہ تھانہ صدر کے سامنے یوٹرن لیتی ہوئی آفیسر ہائی کورٹ کی کار سے ٹکراگیا اور زخمی ہوگیا،جسے ریسکیو1122کی مدد سے نشتر ہسپتال داخل کروایا گیاجہاں ڈاکٹرز کے مطابق خورشید اقبال کی بائیں ٹانگ ٹوٹ گئی ہے ۔