معمر شہری کا اقدام خودکشی تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال
ملتان (کرائم رپورٹر )تھانہ مخدوم رشید کے علاقے خودکشی کی کوشش کرنے والے55سالہ شخص کو تویشناک حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیاہے۔تفصیل کے مطابق چک نمبرنو ایم آر کا رہائشی سلطان محمود نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے لئے اپنی گردن پر چاقوکے وار کئیجسے ریسکیو1122کی مدد سے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال داخل کروایا گیا، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملہ کی چھان بین شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے متاثرہ شخص کے ہوش میں آنے کے بعد بیان لینے پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی ضرور عمل میں لائی جائے گی۔