ترکی کو تقسیم کرنیکی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے: طیب اردگان
انقرہ(این این آئی+ اے پی پی)ترک صدرایردوان نے کہاہے کہ ترکی کی جنت نما سرزمین کو تقسیم کرنیکی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،ترک صدرایردوان نے سیواس کانگریس کی101ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیواس کانگریس اور 4 ستمبر 1919 کی تاریخ ، جو جنگ آزادی کے اہم نکات میں سے ایک ہے ، ہماری قوم کی تاریخ میں ایک اہم مقام رکھتی ہے،صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ قوم اس جنت نما سرزمین مکمل طور پر حفاظت کرے گی اور اسے کبھی تقسیم نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے کہا کہ سیواس کانگریس اور 4 ستمبر 1919 کی تاریخ ، جو جنگ آزادی کے اہم نکات میں سے ایک ہے ، ہماری قوم کی تاریخ میں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔طیب اردوان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ویڈیو کانفرس کے ذریعے بات چیت کی ہے۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق دونوں رہنمائوں نے بات چیت میں مشرقی بحیرہ روم کی پیش رفت ، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی معاملات پر غور کیا گیا۔ صدر اردوان نے ملاقات میں مشرقی بحیرہ روم میں ترکی اور قبرصی ترک عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے اور سمندر کنارے پر واقع تمام تر ممالک کے منافع میں رہنے والے کسی منصفانہ تقسیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونان اور قبرصی یونانی انتظامیہ سمیت ان کی پشت پناہی کرنے والے ممالک عدم حل اور تناؤ میں اضافہ کرنے والے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن سے ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔ ترک صدارتی دفتر ِ ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ابراہیم قالن اور رابرٹ او برائن کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعلقات اور مشرقی بحیرہ روم کی تازہ صورتحال سمیت علاقائی معاملات زیرِ غور کیا گیا ہے۔