وزیراعظم مہینے میں ایک بار ریڈیوپر قوم سے خطاب کریں‘وفاقی سیکرٹری اطلاعات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ مہینے میں ایک بار ریڈیو پاکستان پر قوم سے خطاب کریں۔حکومت نے ریڈیو پاکستان کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے دس ارب روپے کا ایک جامع منصوبہ ترتیب دیا ہے۔ریڈیو پاکستان لاہور میں ہفتے کے روز ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریڈیو اندرون اور بیرون ملک معلومات کی فراہمی اور پاکستان کے نقطہ نظر کو فروغ دینے کیلئے ایک پراثر ذریعہ ہے۔ریڈیو پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اکبردرانی نے کہا کہ انہوں نے سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم کو یہ تجویز بھی دی ہے کہ تمام وفاقی وزرائحکومت کی پالیسیوں کے فروغ کیلئے ریڈیو پاکستان کو براہ راست انٹرویو دیا کریں۔