یوم دفاع کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلے آج ہونگے
اسلام آباد(آئی این پی)ملک میں مختلف سپورٹس تنظیموں کے زیراہتمام یوم دفاع کے سلسلہ میں کھیلوں کے فٹ سال، نیٹ بال، آرچری، تھروبال، سائیکلنگ، روپ سکیپنگ اور فٹ بال کے مقابلے آج ہونگے۔گذشتہ روز مختلف سپورٹس تنظیموں کے عہدیداروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یوم دفاع کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی سپورٹس تنظیموں کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔