ہاکی کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جلد شروع کیا جائے گا:عمر خیام
ملتان (سپورٹس رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر خیام نے کہاہے کہ دیگر کھیلوں کی طرح ملک میں ہاکی کے فروغ کیلئے بھی بہترین اقدامات کریں گے۔ہاکی کیلئے نئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جائے گا اور گراس روٹ لیول پر ہاکی کو سنہری دور کی طرف واپس لائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی ہاکی ٹیم کے کوچ سابق اولمپین خواجہ جنید ،عامر انور قریشی اور عاطف رانجھا کے ہمراہ کیا۔