چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے12 سالہ بچے کووالد کے حوالے کردیا
ملتان ( لیڈی رپورٹر )چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگے ہوئے 12 سالہ محمد علی ولد رمضان کو اس کے والد کے حوالے کردیا ۔ بچے کو کچھ روز قبل چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر فیصل آباد سے فیملی ٹریسنگ کی غرض سے ریفر کیا گیا تھا۔بچہ والدین کی ڈانٹ ڈپٹ کی وجہ سے گھر سے بھاگ گیا تھا،بچے کا تعلق چک 84 خانیوال سے ہے ۔