زلفی بخاری تبدیلی کا نعرہ لگانے والی سلیکٹیڈ حکومت بے نقاب ہو چکی ، نفیسہ شاہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی پی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ تبدیلی اور انصاف کا نعرہ لگانے والی سلیکٹیڈ حکومت بے نقاب ہو چکی ہے، ثابت ہوگیا کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم مافیا اور عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے والوں کی سرپرستی کر رہے ہیں،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معاملے کی آزادانہ تحقیقات بھی ناگزیر ہے سلیکٹیڈ وزیراعظم کی کابینہ مسلسل اسکینڈلز کی زد میں ہے، اس سے قبل تانیہ ایدروس اور ظفر مرزا سے استعفے لئے گئے لیکن حقائق پر پردہ ڈال دیا گیا، آٹا چینی، ادویات، ماسک، پٹرول سمیت دیگر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی بجائے انہیں ملک سے فرار کروایا گیا، سلیکٹیڈ وزیراعظم کی کابینہ میں بیٹھے لوگ اب مشکوک بن چکے ہیں، سلیکٹیڈ کابینہ میں بیٹھے تمام لوگوں کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے لائی جائیں، پیپلزپارٹی سلیکٹیڈ وزیراعظم کا سلیکٹیڈ احتساب مسترد کرتی ہے۔ایس ای سی پی کے افسر ساجد گوندل کے مبینہ طور پر اغوا کی شدید مذمت کی ہے ،پی پی پی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا کہ دن دھاڑے وفاقی دارلحکومت سے ایک افسر کا اغوا ہونا باعث تشویش اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، وفاقی حکومت اور وزارت انسانی حقوق کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے، ایس ای سی پی کے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے افسر کو فوری بازیاب کروایا جائے، پیپلزپارٹی شہریوں کو اس طرح اٹھا کر غائب کر دینے سمیت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی کسی صورت اجازت نہیں دے گی۔