آئی ایس پی آر کو وزیراعظم بیانات پر وضاحت جاری کرنی چاہئے،نیر بخاری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی افواج پاکستان کے حوالے سے ابہام پیدا کرنے کی پالیسی کو مسترد کرتے ہیں، آئی ایس پی آر کو وزیراعظم کے بیانات پر وضاحت جاری کرنی چاہئے ،افواج پاکستان قومی سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت کی زمہ دار اور ہنگامی صورت حال میں مددگار ہے وزیراعظم ایک دن کہتے ہیں افواچ پاکستان سے کوئی تنازعہ نہیں ہے ،حکومت کا کام آئینی فرائض کی ادائیگی اور عوامی فلاحی ترقیاتی منصوبہ جات کے زریعے قومی خوشحالی ہے ،وزیراعظم کی اگلے دن قلابازی ہوتی ہے حکومت کو فوج کا اعتماد حاصل ہے ،سیاسی حکومتیں عوامی اعتماد کی مرہون منت ہوتی ہیں نہ بیساکھیوں کے سہاروں کی ،وفاقی وزرا کا الگ الگ بیانیہ ثا بت کرتا ہے کہ وزیراعظم پارٹی اور اتحادیوں کا اعتماد کھو چکی ہے ، حکومت میں ملک چلانے کی صلاحیت ہے نہ قابلیت چیف جسٹس نے نالائقی پر مہر ثبت کر دی ہے۔