کلب کے خلاف نہیں کھیلنا چاہتا،لیونل میسی
کراچی (اسپورٹس ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے اسپینش فٹ بال کلب بارسلونا نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا تاہم رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میسی کے پاس اِس کے علاوہ کوئی آپشن موجود نہیں تھا۔لیونل میسی نے پچھلے ہفتے بارسلونا کلب انتظامیہ کو فیکس بھیجا جس میں اپنے معاہدے میں شامل شق کا حوالہ دیتے ہوئے کلب سے فوری رخصت کا مطالبہ کیا تھا۔لیکن اب میسی نے بارسلونا چھوڑنے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کلب کے خلاف نہیں کھیلنا چاہتے اور بارسلونا چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔