آئی پی ایل کو ایک اور جھٹکا چنائی کے ہربھجن سنگھ دستبردار
کراچی (اسپورٹس ڈیسک ) چنائی سپر کنگز کے 40 سالہ سابق بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ ذاتی مسائل کے باعث آئی پی ایل سے دستبردار ہوگئے البتہ انہوں نے ٹیم انتظامیہ کو مطلع نہیں کیا۔ آسٹریلین پیسر کین رچرڈسن بھی بچے کی ممکنہ پیدائش کے باعث رائل چیلنجرز بنگلور کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا 13 واں ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں 19 ستمبر سے شروع ہوگا، انڈین پریمیر لیگ کے فائنل سمیت تمام میچز یو اے ای کے 3 مقامات دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں کھیلے جائیںگے۔