کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم
کراچی ( کامرس رپورٹر ) رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز مقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید اور فروخت مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید166روپے اور قیمت فروخت 166.40روپے پرمستحکم رہی۔رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے195روپے سے گھٹ کر دوبارہ194.50روپے اور قیمت فروخت 196.50روپے پر برقرار رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید219روپے اور قیمت فروخت221روپے برقرار رہی ۔