کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت دو افراد بیہوش
رحیم یارخان (کرائم رپورٹر) کرنٹ لگنے کے باعث خاتون سمیت دو افراد بیہوش ۔ ہسپتال منتقل ۔ خانپور کے رہائشی زوار احمد اور ترنڈہ سوائے خان کی رہائشی کوثر پروین کو بارش کے باعث واشنگ مشین اور موٹر میں آجانے والے کرنٹ سے دونوں کو شدید جھٹکا لگا جس سے دونوں موقع پر ہی گر کر بیہوش ہوگئے جنہیں ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔