نظریہ پاکستان فورم ضلع ملتان کے زیراہتمام یوم دفاع کے حوالے سے تقریب
ملتان (نیوز رپورٹر) نظریہ پاکستان فورم ضلع ملتان کے زیر اہتمام یوم دفاع کے حوالے سے تقریب ہوئی جسکی صدارت نظریہ پاکستان فورم ضلع ملتان کے سینئر نائب صدر حافظ معین الدین خالد نے کی اس موقع پر انہوں نے صدارتی خطاب میں کہا کہ جب قوم فوج کے ساتھ مل کر کھڑی ہو جائے تو اسکو بڑے سے بڑا دشمن بھی شکست نہیں دے سکتا ۔ مہمان خصوصی شیخ سلیم ناز نے کہا کہ یوم دفاع منانے کے ساتھ ساتھ اس دن کے لئے درس حاصل کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ کیا محرکات تھے جن کے باعث ہم نے بھارت کو عبرتناک شکست دی آج ہمیں پھر اس جذبہ ایمانی کی انتہائی ضرورت ہے تا کہ پاکستان کی سالمیت اور استحکام پر کوئی آنچ نہ آ سکے۔رانا اسلم ساگر ‘ عنایت قریشی ‘ محمد علی رضوی نے کہا کہ جذبہ شہادت موجود ہو تو ہمیں دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ اس موقع پر قاری غلام حبیب سعیدی، حافظ محمّد داؤد، محمّد اسلم خان، منظور احمد، لئیق قریشی، اقبال خان، اعجاز حسن، محمد شریف، رانا عبدالسلام، امتیاز احمد نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ؐ سے کیا گیا بعد ازا ںقومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔