حجاب مسلمان عورت کا زیور‘ حکومت لازمی قرار دے: ضلعی ناظمہ شاہینہ عامر
وہاڑی(نامہ نگار)جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی جانب سے عالمی یوم حجاب کے سلسلہ میں ریلی کاانعقاد کیا گیاریلی کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی ناظمہ جماعت اسلامی شعبہ خواتین شاہینہ عامرنے کہاکہ حجاب مسلمان عورت کازیورہے نبی رحمت ؐنے اللہ کے احکامات پرسب پہلے اپنے گھروالوں سے عمل کرواکرپوری امت مسلمہ کی خواتین پرحجاب کی پابندی لازم قراردے دی اس موقع پرنائب ضلعی ناظمہ رخسانہ کوثرکاکہناتھاکہ مسلمان عورت کاپورا وجود سراپاحجاب ہے۔ ریلی کی شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ حجاب کولازمی قراردینے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔ ریلی میں نسرین شکیل،فائزہ عابد،ارم ظہربشری جاوید،قاریہ مصباح،کلثوم منشا،فاخرہ،ثمینہ حامد ، کوثر مختار ،ام کلثوم ، اقصی، افشاں،زینب بی بی،رابعہ،نمرہ ،زبیدہ، مدیحہ ، میرب سمیت دیگردرجنوں خواتین نے شرکت کی۔