عوام کے مفاد کیلئے کی جانیوالی سیاست عبادت سے کم نہیں: رائے ظہور کھرل
وہاڑی(نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما ایم پی اے رائے ظہور احمد کھرل،جنوبی پنجاب کے صدر نور خان بھابھہ نے کہا ہے کہ اگر سیاست اپنے ملک،اپنے شہر اور عوام کے مفاد کیلئے کی جائے تو عبادت سے کم نہیں۔ اس وقت پورا سندھ‘ کے پی کے‘بلوچستان اور آدھے سے زیادہ بلوچستان بدترین حالات سے دوچار ہے لوگوں کا گھر بار،گھریلو سامان سب کچھ برباد ہوگیا۔ لیکن افسوس ہے اس ملک کی اپوزیشن پر جو تمام تر مشکلات اور مصائب سے بے نیاز موجودہ سیٹ اپ کو برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں بجائے آفت زدہ علاقوں میں جاکر حوصلہ دینے کے اپنے اے سی کمروں میں بیٹھ کر حکومت گرانے کے مذموم منصوبے بنا رہے ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماوں نے پاک فوج کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔