انگلینڈ کے سابق آل رائونڈر ’ڈیوڈ کیپل‘ چل بسے
لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کے سابق آل راونڈر ڈیوڈ کیپل طویل علالت کے بعد 57 سال کی عمر میں چل بسے۔ڈیوڈ کیپل کو 2018 میں برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی تھی۔1987ء میں کیریئر کا آغاز کرنیوالے ڈیوڈ کیپل نے15 ٹیسٹ اور 23 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے۔انہوں نے کیریئر بیسٹ 98 رنز 1987 میں پاکستان خلاف کراچی میں بنائے تھے۔