6ایسوسی ایشنز کی انڈر19 ٹیموں کی تشکیل ‘291کرکٹرز ٹرائلز کیلئے طلب
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ کرکٹ بورڈ نے 6 ایسوسی ایشنز کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کی تشکیل کیلئے 291 نوجوان کرکٹرزکو ٹرائلز میں شرکت کیلئے مدعو کرلیا ،ٹرائلز 11 سے 19 ستمبر تک ایبٹ آباد، کراچی، لاہور، ملتان، کوئٹہ اور راولپنڈی میں جاری رہیں گے۔ٹرائلز کی نگرانی 4 رکنی جونیئر سلیکشن کمیٹی کرے گی، کمیٹی میں سلیم جعفر، ثناء اللہ بلوچ، وجاہت اللہ واسطی اور توفیق عمر شامل ہیں، ٹرائلز کے بعد قومی انڈر 19 ٹورنامنٹس کیلئے سکواڈز کا اعلان کیا جائے گا۔11 اور 12 ستمبر کو سدرن پنجاب کے ٹرائلز ملتان سٹیڈیم میں ہوں گے، خیبر پختونخوا کے ٹرائلز 11 اور 12 ستمبر کو ایبٹ آباد سٹیڈیم میں اور 15 ستمبر کو ناردرن کے ٹرائلز پنڈی سٹیڈیم میں‘ بلوچستان کے ٹرائلز 18 اور 19 ستمبر کو بگٹی سٹیڈیم کوئٹہ میں ہوں گے۔سندھ کے ٹرائلز 17 اور 18 ستمبر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جبکہ سینٹرل پنجاب کے ٹرائلز 14 اور 15 ستمبر کو ایل سی سی اے گراونڈ میں ہوں گے۔