مری میں ہوشربا مہنگائی
مری(نامہ نگار خصوصی) تحصیل مری اور شہر میں ہوشربا مہنگائی نے غریب محنت کش کوگوں کا جینا حرام کر دیا ہے ۔ایسے میں20 کلوآٹا کا بیگ 1360 روپے میں فروخت ہونے لگا
جس کے باعث غریب اورکم آمدن والے افراد شدید پریشانی اورمشکلات سے دوچار ہیں جبکہ سبزی ،فروٹ سمیت روزمرہ کے استعمال کی تمام اشیاء کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں لیکن تحصیل انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی نہ ہی بازاروں میں چیک اینڈبیلنس رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جس سے ہر کوئی من مرضی کے نرخ وصول کررہا ہے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔