مسلم لیگ کارکنوں کی جماعت ، مقامی سطح پر کسی کو جاگیر داری نہیں کرنے دینگے ، طارق محمود سیٹھی
بیول (نامہ نگار) مرکزی قیادت کا ہر فیصلہ قبول لیکن مقامی سطح پر کسی کو جاگیر داری قائم نہیں کرنے دیں گے مسلم لیگ کارکنوں کی جماعت ہے اس میں مفاد پرستوں کی کوئی جگہ نہیں چمک دمک کادور گزر چکا ہے سیلفی سیاست نہیں چلے گی کارکن اس کی قدر کریں گے جو لوگ پارٹی کے لیے کام کر رہے ہیں مرکزی قیادت کا ہر فیصلہ قبول ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار شیخ طارق محمود سیٹھی نے کیا۔