دوہرے قتل میں نامزد ملزم علی اعظم کی درخواست ضمانت خارج
گوجرخان(نامہ نگار)معروف قانون دان راجہ عمر فاروق طالب ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے جاری اعلامیہ کے مطابق تھانہ گوجرخان کے نواحی گائوں موہری برسا ل کے دوہرے قتل میں نامزدملزم علی اعظم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری بعدالت احمد ارشد محمود جسراایڈیشنل سیشن جج گوجرخان نے خارج کر دی مدعی کی طرف سے کیس کی پیروی راجہ عمر فاروق طالب ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کی ملزم علی اعظم نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کررکھی تھی عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت خارج کر دی۔