مری گہل ڈھانڈہ روڈ کی تعمیر کا کام اپنی مدد آپ کے تحت شروع کر دیا گیا
مری( نو ائے وقت رپو رٹ )زیرتعمیرگہل ڈھانڈہ روڈ جو کہ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اس کی تعمیر2140 فٹ منظوری کے بعد شروع کرد ی گئی ہے یونین کونسل آفس سے بلگراں سکول تک ہے اس کے شولڈر کاکام ساتھ ہی مکمل کیا جائے گا جبکہ اس سے قبل 2700فٹ روڈتعمیر کی گئی ہے جس کے شولڈرکا کام بھی اسی روڈکے ساتھ مکمل کیا جائے گاعلاقہ کی روڈکمیٹی جو اپنی مدد آپ کے تحت یہ سڑک تعمیر کر رہی ہے اس کے ار اکین حسن محمود،اورنگزیب ستی،یامین ستی ،محمدنعمان اورراجہ ریاض اور سائڈانچارج محمدمصطفی نے اس فلاحی کام کے آغاز میں دعا کروائی اور کام شروع کر دیا گیا یہ علاقہ کا ایک دیرنیہ مسئلہ تھا اور علاقہ کے عوام باالخصوص طلباء و طالبات نے اس کو بے حد سراہا ہے۔