ٹی ایچ کیو مری سے سیاسی بنیادوں پر متعدد ملازمین کو فارغ کردیاگیا
مری(نامہ نگار خصوصی) تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال سے سیاسی بنیادوں پر متعدد ملازمین کو فارغ کردیاگیا ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مری نے مذکورہ ملازمین کو نوکریوں سے نکال کرمتعدد گھرانوں سے روزگارچھین لیا ہے مذکورہ ملازمین نے اس عمل پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب ،صوبائی وزیر صحت اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے انہیں نوکری پر بحالی کے احکامات جاری کئے جائیں ۔ ایک طرف تحریک انصاف کی حکومت میرٹ اور نوکریاں دینے کے وعدے کرتی ہے تو دوسری طرف جو ملازمین گذشتہ تین سال سے ملازمت کررہے تھے انہیں نکال دیاگیا جو غریب خاندانوں پر ظلم ہے۔