بارش کے دوران فضل کریم کے مکان کی چھت زمین بوس ہوگئی
فتح جنگ (نامہ نگار ) فتح جنگ کے نواحی گائوں صدکال کی داخلی ڈھوک دروازی( نزد او جی ڈی سی آئل فیلڈ) میں گزشتہ رات کی بارش کے دوران فضل کریم نامی شخص کے مکان کی چھت زمین بوس ہوگئی جسکی زد میں آکر اسکی اہلیہ اور دس سالہ بیٹی ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں جبکہ انکے بیٹا بھی زخمی ہوگیا جاں بحق ماں بیٹی کو گزشتہ روز بعد نماز جنازہ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا انکی نماز جنازہ میں نمبردار سردارعرفان حیدر خان سمیت عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔