کسی کالج کو ڈی نوٹیفائی نہیں کیا، دس کالجز کی دوبارہ سے جلد انسپکشن کی جائیگی،پی ایم ڈی سی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی)نے وضاحت کی ہے کہ ادارے کی جانب سے سے کسی بھی کالج کو ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا ہے دس کالجز کی دوبارہ سے جلد انسپکیشن کی جائے گی ۔ ان کے طلبہ کو بھی کہیں منتقل نہیں کیا گیا ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں ان کالجز کا دوبارہ سے معائنہ کیا جائے گا اور ان کے طلبہ کو بھی کورٹ آرڈر کے مطابق نہیں چھیڑا جارہا ہے ۔چند اخبارات میں چھپنے والی پرانے نوٹیفیکیشن کی ہے جب کورٹ آرڈر نہیں آیا تھا ۔