پنجاب بورڈز نے میٹرک کے نتائج کی تاریخ 14 ‘انٹر پارٹ ٹو کی 17 ستمبر مقرر کر دی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے باہمی مشاورت کے ساتھ میٹرک کے نتائج کی تاریخ 14 ستمبر اور انٹر پارٹ ٹو کے نتائج کی تاریخ 17 ستمبر مقرر کرکے تجویز پنجاب حکومت کو بھجوادی ہے منظوری ملنے کے بعد تعلیمی بورڈز طلبہ و طالبات کے نتائج کا اعلان کریں گے جبکہ انٹر کا سپیشل امتحان 3 سے 15 اکتوبر تک ہوگا جس میں خواہشمند امیدوار بغیر فیس کے شرکت کرسکیں گے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر محمود اعوان نے بتایا نتائج کہ تاریخ میں ردبدل ہوسکتا ہے۔