برائلر گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو اضافہ
لاہور (کامرس رپورٹر) شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 14روپے اضافے سے194روپے ہوگئی، زندہ برائلر مرغی 10روپے اضافے سے134روپے فی کلوجبکہ فارمی انڈوں کی قیمت127روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔ برائلر گوشت کی قیمت میں دو روز میں مجموعی طو رپر 29روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔