اپنے ہی فوجیوں کو احمق کہنے پر ٹرمپ پر تنقید، امریکی صدر نے بیان کی تردید کردی
واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان رپورٹس پر شدید ردعمل اور تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس میں انہوں نے دوران جنگ مرنے والے امریکی فوجیوں کو ’ہارے ہوئے‘ اور ’احمق‘ کہہ کر ان کا مذاق اڑایا ہے۔یہ مبینہ ریمارکس پہلی بار اٹلانٹک میگزین میں شائع ہوئے جبکہ ایسوسی ایٹڈ پریس اور فاکس نیوز نے کچھ تفصیلات کی تصدیق کی ہے۔لیکن صدر اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے۔ان رپورٹس کے بعد صدر ٹرمپ پر تنقید کرنے والوں میں سابق فوجی بھی شامل ہیں۔ پروگریسو گروپ ووٹ ویٹس نے ایسے خاندانوں کی ویڈیو شئیر کی ہے جن کے بچے جنگ میں مارے گئے۔ اس ویڈیو میں گہا گیا ہے کہ ’آپ کو نہیں معلوم کے قربانی دینا کیا ہوتا ہے۔‘تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ صدر منتخب ہونے کے لیے فوجی ووٹرز کی ضرورت ہے، یہ ریمارکس صدر ٹرمپ کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔سابق فوجیوں کے ردعمل کے علاوہ امریکی صدارتی انتخابات 2020 میں صدر کے حریف جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ’ان کے حریف قیادت کے لیے ’نااہل‘ تھے۔ انہوں نے مزید کہا ’اگر یہ آرٹیکل سچ ہے تو اور جیسے کے یہ لگتا بھی ہے تو یہ مکمل طور قابل مذمت ہے۔ یہ توہین ہے۔‘سابق امریکی فوجی اور ڈیموکریٹک سینٹر ٹیمی ڈک ورتھ، جو عراق میں اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم ہو گئے تھے، نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ’امریکی فوج کو اپنی انا کے لیے استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔‘