اگست کے دوران 2363 شہریوںنے مختلف خدمت کائونٹرزسے رجوع کیا :ایس ایس پی آپریشنز
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی زیر نگرانی لاہور پولیس خدمت کائونٹرز جیسے فلاحی اقدامات کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ہسپتالوں میں قائم پولیس خدمت کائونٹرزفوری طبی امداد کے ذریعے شہریوں کی زندگی بچانے میں سرگرم ہیں۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزادنے بتایا کہ ماہِ اگست کے دوران 2363 شہریوںنے مختلف خدمت کائونٹرزسے رجوع کیا جبکہ 1980 شہریوں کو میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔