فیروز والہ :تیزرفتار بس نے موٹرسائیکل سوار 2نوجوانوں کو روندڈالا‘ایک جاں بحق
فیروز والہ (نامہ نگار) پنڈ فیروزوالہ کا رہائشی 35 سالہ نوجوان حماد اپنے ساتھی کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر شاہدرہ آرہاتھا جب وہ امامیہ کالونی کے قریب پہنچے تو پیچھے سے تیزرفتار بس نے دونوں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 35 سالہ حماد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچادیاگیاہے۔لوگوں نے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔