کمپیوٹر ٹیچرز کا 9ستمبر کو وزیراعلیٰ آفس کے باہر احتجاج کا اعلان
لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب گورنمنٹ سکولز ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز (پیکٹ) پنجاب کے صوبائی صدر کاشف شہزاد چودھری نے پیکٹ پنجاب کے مرکزی عہداد اران، ڈویڑنل عہداداران اور ضلعی صدور سے آن لائن خطاب کیا اور پنجاب کے تمام عہدادارن کے مطالبہ پر 9ستمبر کودفتر وزیراعلی پنجاب8۔کلب روڈ لاہورپر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔ آن لائن اجلاس میں پنجاب فزیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے عہدادارن نے بھی شرکت اور احتجاج میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ کمپیوٹر ٹیچرز اور دیگر اساتذہ کے متعدد امور ابھی تک زیر التوا ہیں۔ 13جولائی کو سیکرٹری سکولز اور 16 جولائی کو وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب کے ساتھ میٹنگ میں ایک مرتبہ پھر انکے حل کے وعدے کیے گئے لیکن تاحال کوئی ایک مسئلہ بھی حل نہیں ہوا۔