امریکی پابندیوں کیخلاف کسی ملک نے ساتھ نہیں دیا: روحانی
تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کے دوران امریکی پابندیوں میں اضافہ کیا گیا‘ کسی بھی ملک نے ان پابندی کیخلاف ایران کا ساتھ نہیں دیا۔ امریکہ میں ذرا بھی انسانیت اور عقل ہوتی تو وہ پابندیاں اٹھانے کی پیشکش کرتا لیکن اس نے پابندیاں اٹھانے کے بجائے نئی پابندیاں عائد کیں اور دباؤ بڑھایا۔