ارتغل غازی سے شہرت پانے والے اداکار کا بلیو ورلڈ سٹی سے منسلک ہونا پاکستان سے وابستگی کا اظہار ہے: چوہدری نعیم اعجاز
لاہور (پ ر) پوری پاکستانی قوم کے لیے یہ انتہائی قابل فخر بات ہے کہ ارتغل پاکستان سے اور پاکستانیوں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور اس محبت کا اظہار وہ بلیو ورلڈ سٹی سے منسلک ہونے کے بعد اپنے جاری شدہ ویڈیو بیان میں کر چکے ہیں ۔ پاکستان کو چاہنے والوں کو جس عزت اور اعزاز کی ضرورت ہے۔ الحمد ﷲ آپ اور ہم ملکر اپنے ہیرو کو مکمل وقار سے نواز رہے ہیں پاکستان کے معروف ریئل اسٹیٹ برانڈ بلیو ورلڈ سٹی کے ساتھ منسلک ہونے کے بعد انگین التان دوزیاتان المعروف ارتغل غازی اور بلیو ورلڈ سٹی کے چاہنے والے بے حد مسرت کے عالم میں ہیں۔ چوہدری نعیم اعجاز نے کہا ایک وقت تھا جب وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا تھا کہ وہ وقت آئے گا جب دنیا پاکستان کی طرف آئے گی۔